ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لانچنگ کے 48گھنٹوں کے بعد ہی اسرو کا جی سیٹ - 6 اے سے منقطع ہوا رابطہ

لانچنگ کے 48گھنٹوں کے بعد ہی اسرو کا جی سیٹ - 6 اے سے منقطع ہوا رابطہ

Sun, 01 Apr 2018 19:54:42    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اسرو نے جمعرات کو مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ -6 کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔ مگر تازہ اطلاعات کے مطابق اسرو کا جی سیٹ 6 اے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسرو کا مواصلاتی سیٹیلائٹ سے رابطہ قائم نہیں ہوپارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے سے اسرو کی جانب سے اس سیٹیلائٹ کے بارے میں کوئی سرکاری جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ اس سیٹیلائٹ کے بارے میں آخری مرتبہ 30 مارچ صبح 9:22 بجے بیان جاری کیا گیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ لانچنگ کے بعد جی سیٹ 6 اے میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی تھی ۔ فی الحال سائنسداں اسے درست کرنے میں مصروف ہیں۔مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ 6 اے 270 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی تھی ۔ جی سیٹ 6 اے کا جمعرات کو کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔ مواصلاتی سیٹیلائٹ انتہائی دور دراز علاقوں میں بھی موبال کمیونیکیشن میں مدد کرے گا۔ اس سیٹیلائٹ کو خاص طور پر ریمو ٹ ایریا میں موجود افواج کے درمیان بہتر کمیونکیشن کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے جی سیٹ 6 اے میں چھ میٹر چوڑا چھاتے جیسا انٹینا لگا ہے ۔
 


Share: